حضرت آیۃ اللہ العظمی دوزدوزانی تبریزی نے ہونے والے غمناک حادثے پر غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کے بارگاہ میں دعا و استغاثہ کیا

غزہ-افغانستان-فلسطین

مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی دوزدوزانی تبریزی نے درس خارج فقہ کے ابتدا میں کہ جو 21 اکتوبر 2023 کو مسجد آعظم کے شبستان میں دنیا میں تازے ہونے والے حادثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ :

آخر کے دو ھفتہ میں ہونے والے حادثات نے ہمیں مغموم کردیا ہے بلکہ ہر انسان کا دل بالخصوص ہر مسلمان اور مومن کے دل میں ایک درد سا اٹھ گیا ہے.

ایک افسوسناک حادثہ افغانستان میں آیا جو زلزلہ تھا کہ ہمیں بہت مغموم کیا کیونکہ ایک ایسی ضعیف حکومت جسکے پاس ہر جہت سے تمام سہولیات موجود نہیں ہے اور  اس نے ھزاروں لوگوں کی قربانی دی.

اسکے بعد دوسرا حادثہ ایک کے بعد ایک افغانستان کے مظلوم شیعوں کی مسجدوں میں دھماکہ ہے جس کے نتیجے میں دسیوں لوگ خون اور مٹی میں غلطاں نظر آئے

اَللّهُمَّ اِنّا نَشْکوُ اِلَیْکَ فَقْدَ نَبِیِّناوَغَیْبَهَ وَلِیِّنا…

اے میرے اللہ اس دن کو ہم تک پہنچا دے کہ امام زمان کے عالمی پرچم صلح کے نیچے جمع ہوجائیں

انشاءاللہ ہم بھی ہوں اور دیکھیں گے اگر چہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم دیکھیں گے یا درک کریں گے.

مرجع عالیقدر نے پھر فرمایا تیسری بات مسئلہ غزہ و فلسطین ہے کہ انسان جب بچوں، عورتوں، مردوں کے  مقتول حالات کو دیکھتا ہے تو حالت خود بخود بدلنے لگ جاتی ہے. جیسے پتھروں کو باندھ دیا ہو اور کتوں کو کھول رکھا ہو.پاگل کتے تمام دنیا سے جمع ہوئے ہیں اور مسجد، کلیسا، ہاسپٹل پر دھماکا کررہے ہیں. کیا کہیں ہم؟ کہ اکیسویں صدی میں انسانوں کی یہ حرکت افسوس کا مقام نہیں ہے؟ کیا انسانیت کی بو بھی ان میں پائی جارہی ہے؟

یہ انسانوں کا مزاج سمجھتے ہیں؟

قرآن میں خاص طور پر یہود کا نام ذکر ہوا ہے :

لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ…

(مائدہ آیت 82)

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہود سب سے زیادہ مسلمانوں سے دشمنی رکھتے ہیں. اور آج وہ اپنے آپ کو پہچنوا رہے ہیں. اس غم و اندوہ میں اس سے زیادہ کچھ کہہ نہیں سکتے.

ہمیں چاہیے کہ آج کل امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کو آواز دیں

اے امام زمانہ پردۂ غیب سے اپنے لطف و کرم کو مسلمانوں کیلئے بالخصوص شیعوں کے لیے عطا فرمائیے.

/غزہ-افغانستان-فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

مینو