کا پیشاور کے مسجد میں شیعوں کی شہادت پر تسلیت کا پیغام
مرجع عالیقدر شیعہ آیت اللہ العظمی دوزدوزانی تبریزی مدظلہ العالی کا پیشاور کے مسجد میں شیعوں کی شہادت پر تسلیت کا پیغام
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
پیشاور کے کوچالیسالدار کی مسجد میں اس قیامت خیز حادثہ پر شیعوں کی کافی تعداد میں شہید ہوجانے پر ہم غمگین اور شریکِ غم ہیں
لہذا اپنے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے پاکستان کے غمزدہ مسلمانوں کو بھی تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور ساتھ میں پیشاور کے تمام لوگوں سے اور پاکستانی حکومت سے ہم یہ چاہتے ہیں کہ ان مجرموں کو کہ جو یہ جاہلانہ و وحشیانہ طریقے کے کام انجام دیتے ہیں انھیں اسکی سخت سزا دیں اور لوگوں کو ان کے شر سے محفوظ رکھیں
اور پھر خداوند متعال سے خواہاں ہیں کہ ان شہداء کیلئے یہ حادثہ مغفرت کا سبب قرار دے اور زخمی افراد و پسماندگان کے لئے صبر و اجر عظیم عطا فرمائے
اللهم إنا نشکو إلیک فقد نبینا و غیبة ولینا و کثرة عدونا و قلة عددنا و شدة الفتن بنا و تظاهر الزمان علینا
ید اللہ دوزدوزانی
6/3/2022