تہران یونورسٹی کے طلاب کی حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوزدوزانی مد ظلہ العالی سے
ملاقات بروز جمعہرات تہران یونورسٹی کے بعض طلاب
حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوزدوزانی مد ظلہ العالیکی خدمت میں حاضر ہوءے تا کہ آپ کے بصیرت افروز بیان سے زندگی کی تاریکیوں کو دور کرسکیں ۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوزدوزانی مد ظلہ العالی نے اپنے سخن کے آغاز میں ملک میں موجودہ مشکلات کی جانب اشارہ فرمایا اور ان مشکلات کو جلد از جلد ملک سے دور کرنے کی تمنا فرماءی پھر آپ نے جوانوں میں موجودہ اعتقادی مشکل کی جانب اشارہ فرمایا۔ آپ نے اپنے یان میں جوانوں کی ایک بڑی مشکل کو اعتقادی مشکل بیان فرمایا۔
آپ نے اپنے بیان میں واضح طور پر بیان فرمایا کہ آج کے جوان جو فرقہ ضالہ کی جانب ماءل ہو رہے ہیں اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ یہ حضرات توحید اور اعتقادی مباحث سے آگاہ نہیں ہیں ۔
مذہب حقہ کے جوان کو چاہیے کی اعتقادی مباحث میں اپنے مطالعہ کو وسعت بخشیں تا کہ شبھات ، ابھامات کے شکار نہ ہوسکیں ۔
اپنی گفتگو کے اختتامی مرحلہ میں آپ نے جوانوں کو یہ نصیحت فرماءی کی دوستوں اور ساتھیوں کے انتخاب میں دقت فرماءیں کیونکہ انسانی زندگی میں یہ چیز انتہاءی مؤثر ہے ۔




