آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی (مدظلہ العالی) کے توسط سے
آذر بائیجان شرقی میں زلزلہ سے متاثر افراد کو۵۰ گھر اہداء کئے گئے

حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی کے دفتر  میں شعبہ  پبلک ریلیشن کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں میں عالی جناب کی طرف سے مامور وفد نے آذر بائیجان شرق میں زلزلہ سے متاثر افراد میں ۵۰ گھروں کو تقسیم کیا۔ آذربائیجانی شرقی میں افسوس ناک زلزلے اور کئی گاؤں ویران ہونے کے بعد، مختلف انجمنیں اور شخصیات زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی  نے بینک میں اکاؤنٹ کھولتے ہوئے نیک اور مخیر حضرات کو ویران گھرانوں کی تعمیر کی دعوت دی، چار مہینے گزرنے کے بعد  تقریباً ۵۰ گھروں کو لوگوں کی تحویل میں بالکل ویران ہوچکے تھے۔

نیز زلزلہ آنے کے بعد  تقریباً ۲۰۰ ٹرکوں میں امدادی سامان جیسے کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء کو جناب عالی کے حکم اور نیک افراد کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا۔

آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی کے وفد نے ۵۰ تعمیر شدہ گھروں کو اُن کے مالکان کے حوالے کرنے  کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا، ضرورت مندوں کی نقدی اور غیر نقدی امداد کی گئی۔ نیک افراد کے تعاون اور شرکت سے انسان دوستی کی بنیاد پر یہ کام جاری ہے، اور طے پایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جوانوں کی شادی کے مسئلے میں بھی ضروری امداد فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

مینو