ترکی کے شیعوں سے ملاقات
ترکی کے علماء کرام اور اس ملک کی نمایاں شخصیات سے ملنے اور اس کے علاوہ قریب سے شیعوں کے حالات اور خبروں کا جائزہ لینے کیلئے حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی مدظلہ العالی کے دفتر کے اراکین کی ایک ٹیم نے شیخ حمید دوز دوزانی کی ہمراہی میں شعبان کے مہینے میں ترکی کا دورہ کیا۔
جیسے ہی اراکین وہاں پہنچے تو شہر استنبول کے شیعوں نے اُن کا پرجوش استقبال کیا، اس شہر میں ٹھہرنے کے بعد انھوں نے شیعوں کے بعض نمائندوں سے ملاقات کی جیسے: ترکی میں شیعوں کے لیڈر شیخ صلاح الدین اوزگوندوز سے گفتگو میں انہیں حضرت آیت اللہ دوز دوزانی کا سلام اور اُن کے دورے کی خبر دی۔
اس سفر میں اس انجمن کے اراکین نے پندرہ شعبان کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں "اھلا – در” علماء شیعہ اہل بیت علیہم السلام کی انجمن کے اراکین سے بھی ملاقات اور بات چیت کی۔ یہ انجمن زیادہ یورپی ممالک میں سرگرم رہ کر مذہب اہل بیت علیہم السلام کی نشر اور ترویج کا کام کرتی ہے۔
بعض مساجد کی امام جماعتوں سے ملاقات، زینبیہ جامع مسجد (ترکی میں شیعوں کی مشہور مساجد میں سے) میں تقریر، اور بعض مذہبی پروگراموں اور مساجد میں شرکت اس انجمن کے اہم ترین اقدامات شمار ہوتے ہیں۔
آخر میں مذکورہ انجمن نے اس ملک میں جامعۃ المصطفی کے نمائندے جناب حجۃ الاسلام و المسلمین یوسفی رئیسی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں دو طرف تعاون پر بحث ہوئی۔ ترکی کے ۱۴ چینلوں (جو ترکی کے کوثر فاؤندیشن سے وابستہ ہیں) سے انٹرویو بھی اس جانے والے وفد کی سرگرمیوں میں سے تھی۔
وفد کے اراکین نے واپس آکر حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی کو اپنے سفر کی رپورٹ پیش کی اور معظم لہ ہدایات سے استفادہ کیا۔




