پاکستان کے کچھ لوگوں کی مرجع عالیقدر سے ملاقات
گذشتہ ہفتے پاکستان کے شہر کراچی سے آئے ہوئےکچھ مومنین اور قرآنی اساتید جو ۳۰ سے زیادہ مدارس اور حفظ قرآن کے مراکز چلا رہے ہیں، انھوں نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی سے ملاقات کی۔ حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی نے مبلغین قرآن کی سرگرمیوں کی قدر دانی کرتے ہوئے امام صادق علیہ السلام کی ایک حدیث بیان فرمائی: "افسوس ہے اُس شخص پر جو ہفتے میں ایک دن دینی مسائل کیلئے قرار نہ دے” مرجع عالیقدر نے اس حدیث کی شرح میں فرمایا: مندرجہ بالا روایت سے پتہ چلتا ہے کہ شیعہ حضرات ہفتے میں ایک دن دینی پروگرام منعقد کرتے تھے کہ امام صادق علیہ السلام نے بھی اس مطلب پر زور دیا اور اسے دینی مباحث کے بیان میں عقائد کے قوی ہونے کیلئے ضروری سمجھا کیونکہ انسان اس طرح کی مجالس میں شرعی مسائل سے آگاہ ہوتا ہے۔
آخر میں مرجع عالیقدر نے پاکستان او ر ایران میں بعض شدت پسندی اور اُس کی جڑوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: متاسفانہ کچھ مسلمان اختلاف کی ہوا کو بھڑکا رہے ہیں اور اُسے نمایاں کر رہے ہیں۔ کیوں واجب اور ضروری کاموں کو چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ کو مستحبات اور غیر ضروری باتوں میں لگایا ہوا ہے۔ کیا اُن کا یہ کام مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کا سبب نہیں بنے گا۔ لہذا ہم تمام شیعوں کو اپنے رویوں اور گفتگو کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ہمیں اس شدت پسندی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور تفرقہ کا ڈھول نہیں پیٹنا چاہیے۔ اس کے علاوہ پروگرام کے شروع میں شرکت کرنے والے ایک فرد نے اس قرآنی گروپ کی سرگرمیوں کی وضاحت کی اور یہ بتایا کہ حافظ قرآن کی تربیت کس طرح کی جاتی ہے۔



