جرمنی اور اٹلی میں رہنے والے شیعوں کے ایک گروہ کی معظم لہ سے ملاقات
جرمنی اور اٹلی میں رہنے والے شیعوں کے ایک گروہ کی حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی مدظلہ العالی سے ملاقات۔
جرمنی اور اٹلی میں رہنے والے کچھ لبنانی شیعوں نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی سے ملاقات اور بات چیت کی۔
ابتداء میں مرجع عالیقدر نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:
” میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ اپنے دین کی حفاظت کریں اور اپنے دین میں فقیہ اور ماہر بنیں ظاہری تشیع پر اکتفاء نہ کریں اور آپ کو عمل کا پابند ہونا چاہیے اور اگر آپ حقیقت میں دین پر عمل کرنے والے ہوئے تو آپ تشیع کی نشر اور ترویج کا سبب بنیں گے۔
اپنی گفتگو میں انھوں نے چین کے مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مشہور ہے کہ اس ملک میں مسلمان تاجروں نے دین اسلام پھیلایا ہے اور ان کے نیک اعمال، گفتگو میں سچائی اور انصاف سرزمین مشرق میں اسلامی معارف کی ترویج کا سبب بنا۔ آخر میں مرجع عالیقدر نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دیئے۔ اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی نے عربی زبان میں تقریر کی تھی۔












