ترکی سے اربعین کی زیارت پر جانے والے ایک گروہ کی ملاقات
گذشتہ دنوں کے دوران ترکی سے امام حسین کے چہلم پر جانے والے زائروں نے
حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی سے ملاقات کی۔
مرجع عالیقدر نے شروع میں ترکی کے مومنین کو خوش آمدید کہا جو اربعین کی زیارت کیلئے آئے ہوئے تھے، انھوں نے فرمایا: آج کے دور میں اربعین کی زیارت شیعوں کا ایک اہم ترین شعار سمجھا جاتا ہے اور شیعوں کو خیال رکھنا چاہیے کہ اس میں کمی نہ ہونے پائے اور اربعین کے اس عظیم افتخار کو کوئی گزند نہ پہنچے۔ انھوں نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا:
شعور بغیر شعار کا کوئی فائدہ نہیں اور اس کے ساتھ عمل اور تفکر ہونا چاہیے اور یہ شعار عمل کی ابتدا ہے۔
آخر میں انھوں نے ترکی میں شیعوں کی سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کیا اور ان کیلئے توفیق کی دعا کی۔ تقریب کے آخر میں ظہر و عصر کی با جماعت نماز ہوئی جس کی اقتداء حضرت آیت اللہ العظمیٰ دوز دوزانی تبریزی مدظلہ العالی نے کی۔







